Send & Receive Funds
فنڈز بھیجیں اور وصول کریں
Experience a revolutionary Peer-to-Peer system. For absolute privacy, we do not use mobile numbers; all transactions are strictly processed via unique Madad User IDs. Explore the live global feed, fund verified campaigns, or use smart links to receive funds with dignity.
ایک جدید پیئر-ٹو-پیئر سسٹم کا تجربہ کریں۔ آپ کی پرائیویسی کی مکمل حفاظت کے لیے ہم فنڈز کی منتقلی میں 'موبائل نمبرز' استعمال نہیں کرتے، بلکہ تمام لین دین ایک محفوظ Madad User ID کے ذریعے ہوتا ہے۔ دنیا بھر سے لگائے گئے ویریفائیڈ ایڈز (Ads) کی فیڈ دیکھیں، ان کی مدد کریں، یا فنڈز وصول کرنے کے لیے اسمارٹ لنکس کا باعزت استعمال کریں۔
1. The Donor Feed & Direct Targeting
1. ڈونر فیڈ اور ڈائریکٹ ٹرانسفر
When a donor logs in, they access a live feed of 'Ads' or funding requests posted by verified users. You can read their real stories, understand their actual needs, and select the user you want to help. Once selected, simply use their Madad User ID and send funds directly to the appropriate wallet (e.g., Zakat or Business Wallet) securely.
جب ایک ڈونر لاگ ان کرتا ہے، تو اسے مستحق لوگوں کے لگائے گئے ویریفائیڈ 'ایڈز (Ads/درخواستوں)' کی لائیو فیڈ نظر آتی ہے۔ ڈونر ان کی اصل کہانی اور ضرورت پڑھ کر اپنی مرضی کے یوزر کو منتخب کر سکتا ہے۔ منتخب کرنے کے بعد، ان کی محفوظ Madad User ID استعمال کرتے ہوئے براہ راست ان کے متعلقہ والٹ (جیسے زکوٰۃ یا کاروبار والے والٹ) میں فنڈز ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں۔
Privacy First (No Phone Numbers)
پرائیویسی سب سے پہلے (موبائل نمبر کا استعمال نہیں)
Transfers are routed exclusively via secure User IDs.
فنڈز صرف محفوظ یوزر آئی ڈی کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔
2. Dignified Receiving (Smart Links)
2. باعزت وصولی (اسمارٹ لنکس اور کیو آر)
You don't need to beg. Madad Bank empowers you with professional tools. Generate a specific Fund Request Link or a Smart QR Code for any of your 5 wallets. Whether you are expanding a shop or facing a medical crisis, simply share your link or post an Ad on the global feed. Donors click, and the funds arrive in your exact wallet.
آپ کو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ مدد بینک آپ کو پروفیشنل ٹولز دیتا ہے۔ اپنے 5 میں سے کسی بھی والٹ کے لیے ایک مخصوص فنڈ ریکوئسٹ لنک (Fund Request Link) یا اسمارٹ کیو آر کوڈ (QR Code) بنائیں۔ چاہے دکان بنانی ہو یا علاج کروانا ہو، بس اپنا ایڈ فیڈ پر لگائیں یا لنک شیئر کریں۔ ڈونر کلک کرے گا اور فنڈز سیدھا آپ کے اسی والٹ میں آئیں گے۔
3. 100% Control: Accept or Refund
3. مکمل کنٹرول: "قبول کریں" یا "واپس کریں"
The defining feature of Madad Bank's transparency. When a donor sends you funds, they don't just disappear into your balance. You receive an immediate alert on your dashboard (and soon, interactive buttons on WhatsApp). You have the moral power to click "Accept Funds" if you truly need them, or "Refund to Donor" if your need is fulfilled or you aren't eligible.
یہ مدد بینک کی شفافیت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب کوئی ڈونر آپ کو رقم بھیجتا ہے، تو وہ سیدھا آپ کے بیلنس میں نہیں جاتی۔ آپ کے اکاؤنٹ میں (اور بہت جلد واٹس ایپ پر بھی) ایک الرٹ آتا ہے۔ یہاں آپ کے پاس ایمانداری کا اختیار ہے: اگر آپ واقعی حقدار ہیں تو "Accept (قبول کریں)" پر کلک کریں، اور اگر آپ کی ضرورت پوری ہو چکی ہے یا آپ اہل نہیں ہیں، تو ایک کلک سے "Refund (واپس کریں)" پر کلک کر کے رقم ڈونر کو لوٹا دیں۔
4. A Global Borderless Network
4. عالمی اور بارڈر لیس نیٹ ورک
Compassion has no borders. Whether a donor is sitting in London, Dubai, or New York, they can view your verified Ad on the global feed and instantly transfer funds directly into your specific Madad wallet in Pakistan. The system handles secure cross-border routing effortlessly.
ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ڈونر چاہے لندن، دبئی، یا امریکہ میں بیٹھا ہو، وہ ہماری گلوبل فیڈ پر آپ کا ویریفائیڈ ایڈ (Ad) دیکھ کر ایک سیکنڈ میں فنڈز براہ راست پاکستان میں موجود آپ کے مدد والٹ میں ٹرانسفر کر سکتا ہے۔ سسٹم سرحدوں کی قید کے بغیر محفوظ منتقلی کی ضمانت دیتا ہے۔